11 مئی، 2013، 11:31 AM

پاکستان

پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ ڈالدیا

پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ ڈالدیا

مہر نیوز/11 مئی /2013ء:پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ کاسٹ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے اپنا ووٹ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ کاسٹ کردیا ہے۔ پاکستان کےآرمی چیف اور چیف الیکشن کمشنر نے بھی اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی راول پنڈی کے حلقے این اے 54 کے گلشن آباد میں واقع پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پہنچے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ کسی آرمی چیف نے پہلی بار خود پولنگ اسٹیشن آکر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھی کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

News ID 1821582

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha